بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

شہباز شریف کی رہائی کے روبکار جاری

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی ضمانت کے لئے مسلم لیگ (ن)کے چیف آرگنائزر چودھری محمد نواز اور رکن اسمبلی سیف الملوک ک کھوکھر نے پچاس ، پچاس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے ۔ ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر

دو ٹرائل کورٹ میں جمع کرائے گئے جہاں جج شیخ سجاد احمد نے ضمانتی مچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری کر دی ۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی رہائی حق اور سچ کی فتح ہے ،شہباز شریف کے دور میں صوبہ پنجاب میں مثالی ترقیاتی کام ہوئے ،موجودہ حکومت آج بھی انہی کے لگائے ہوئے منصوبوں پر اپنی تختی آویزاں کرتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کھوکھر پیلس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے تمام ادوار میں محنت اور لگن کے ساتھ عوام کی خدمت کی ،ان کے دور میں ترقی کی رفتار اتنی تیز تھی کہ صوبہ پنجاب کو پیرس کہا جانے لگا ۔شہباز شریف نے صوبہ پنجاب کو ماڈل صوبہ بنانے کے لیے دن رات محنت کی اور اپنی اسی محنت کی وجہ سے آج بھی عوام میں بے حد مقبول ہیں اور عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی رہائی کے اس پر مسرت موقع پر کارکنوں کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…