بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اے اور او لیول کے طلبا کی فزیکل امتحانات کے خلاف دائر درخواست مسترد ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اے اور او لیول کے طلبا کی فزیکل امتحانات کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کی درخواست کیمرج کے خلاف نہیں، کیمرج نے دو آپشن دیئے،

سعودی عرب، تھائی لینڈ، انڈیا نے فزیکل کی بجائے آن لائن امتحان کے آپشن کو اپنایا ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتے، درخواست این سی او سی کو بھیج دیتے ہیں، عدالتوں کا کام نہیں کہ ملک کے پالیسی معاملات میں مداخلت کریں،آج تک کورونا سے متعلق جتنے معاملات آئے ہم نے این سی او سی کے پالیسی فیصلوں میں مداخلت نہیں کی، ویسے بھی حکومت پاکستان کیمرج کو کوئی ہدایت جاری نہیں کر سکتی، حکومت صرف ان امتحانات سے متعلق یہاں سہولت فراہم کرتی ہے۔چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کیا آپ چاہتے ہیں حکومت ان کو امتحان لینے سے روک دے ؟ آپ کی پٹیشن میں نو درخواست گزار ہیں، ہو سکتا ہے باقی ہزاروں فزیکل امتحان دینا چاہتے ہوں، نو پٹشنر ہزاروں طلبہ کے نمائندے تو نہیں ہو سکتے، کیا بچے امتحانات نہیں دینا چاہتے ؟ کیسے طلبائ￿ ہیں جو امتحان نہیں دینا چاہتے۔ عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…