جمعرات‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2026 

جہانگیر ترین سے 2 اہم پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی ملاقات ،بڑی یقین دہانی کروا دی

datetime 23  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد( آن لائن) جھنگ سے تحریک انصاف کے ایم این ایز صاحب زادہ محبوب سلطان اور صاحب زادہ امیر سلطان کی جہانگیر ترین سے ملاقات،موجودہ سیاسی صورت حال پر بات چیت۔تفصیلات کے مطابق چینی سکینڈل میں مختلف کیسز میں سامنا کرنے والے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی پارٹی ورکروں اور رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے

اسی سلسلے میں گزشتہ روز جھنگ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایم اینز صاحب زادہ محبوب سلطان اور صاحب زادہ امیر سلطان نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کیلئے گراں قدر خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا پارٹی کیلئے جو خدمات جہانگیر ترین نے ادا کی ہے وہ کسی او ر نے نہیں ہماری تمام حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہیں ایم این ایز نے جہانگیر ترین کو یقین دہانی کرائی وہ اکٹھے مل کر پارٹی کے اندر سے جاری سازشوں کا مقابلہ کریں گے اور جو لوگ پارٹی میں اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں انہیں بے نقاب کرینگے جہانگیر ترین نے حمایت کی یقین دہانی پر ایم این ایز کا شکریہ ادا کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…