منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

طلبہ اور والدین کیلئے اہم خبر، پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی، دہم جماعت کے امتحانات 25 مئی، انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو 3 جولائی اور پارٹ ون کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے۔پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات

کیلئے ڈیٹ شیٹ تیار کرلی گئی، دہم جماعت کے امتحانات کا آغاز 25 مئی سے ہوگا، پہلا پرچہ عربی کا لیا جائے گا، دہم جماعت کے امتحانات 9 جون تک جاری رہیں گے، دہم جماعت کا آخری پرچہ مطالعہ پاکستان کا ہوگا، نہم جماعت کے امتحانات 10 جون سے شروع ہوں گے، پہلا پیپر عربی کا ہوگا، نہم جماعت کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے،نہم جماعت کا آخری پیپر اردو لازمی کا ہوگا۔ڈیٹ شیٹ کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 3 جولائی سے شروع ہوں گے، پہلے روز شماریات، سائیکالوجی اور ہوم اکنامکس کے امتحانات ہوں گے، امتحانات 17 جولائی تک جاری رہیں گے۔انٹر پارٹ ون کے امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے، انٹر پارٹ ون کے امتحانات 10 اگست کو ختم ہوں گے، رواں سال بھی کورونا کے باعث دونوں جماعتوں کے عملی امتحانات (پریکٹیکلز)منعقد نہیں کیے جائیں گے۔دوسری جانب پیک نے بھی لاہور سمیت پنجاب کے تیرہ اضلاع کے سکولوں میں بچوں کے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا، شیڈول کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے لئے جائیں گے، پرائمری اور مڈل کے امتحانات 25 جون تک جاری رہیں گے، نتائج کا اعلان 30 جون کو کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…