بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

انگریزی میں جواب نہ دینے پر عدالت پولیس افسر پر برہم ایس پی رینک کے افسر ہو کر بھی انگریزی نہیں بول سکتے؟جج نے جھاڑ پلا دی

datetime 22  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے وکیل کے لاپتہ بیٹے اور ڈرائیور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران انگریزی میں جواب نہ دینے پر ایس پی سی ٹی ڈی حیدر آباد ایوب درانی پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر

کیا پیش رفت کی؟،ایس پی سی ٹی ڈی نے جواب دیا کہ بینک اکائونٹس اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے نادرا کو خط لکھا ہے۔عدالت نے ایس پی سی ٹی ڈی کو ہدایت کی کہ انگریزی میں جواب دیں کہ کیا کیا اقدامات کیئے؟،ایس پی سی ڈی ٹی ایوب درانی نے جواب دیا کہ مجھے انگریزی بولنا نہیں آتی۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ ایس پی رینک کے افسر ہو کر بھی انگریزی نہیں بول سکتے؟،عدالت نے ان سے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس کی کیا کیا ایس او پیز ہیں؟ جس پر ایس پی سی ٹی ڈی عدالت کو جواب دینے سے قاصر رہے۔عدالت نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ جس افسر کو ایس او پیز کا ہی نہیں معلوم ان سے کیا توقع کی جا سکتی ہے۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ اگر آپ کا بیٹا لاپتہ ہو جائے تو پھر کسی کے دکھ کا احساس ہو گا۔عدالتِ عالیہ نے وکیل کے بیٹے کی گمشدگی کے معاملے پر تفتیشی افسر تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے 17 جون کو تفصیلات طلب کر لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…