لاہور، سکھر(مانیٹرنگ +آن لائن) پنجاب کے 13 اضلاع میں پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 7 جون سے 25 جون تک منعقد کئے جائیں گے۔ گرمیوں کی چھٹیاں یکم جولائی سے دی جائیں گی۔ دوسری جانب شاہ عبدالطیف یونیورسٹی لا ء کالجز کے امتحانات التوا کا شکار ہونے پر طلباء عدالت پہنچ گئے، عدالت نے پٹیشن منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے، سماعت 4 مئی کو مقرر کردی، تفصیلات کے مطابق لاء کالجز کے
امتحانات التوا کا شکار ہونے پر طلباء عدالت پہنچ گئے ہیں، متاثر طلباء نے سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں اپنے وکیل علی رضا بلوچ کی معرفت پٹیشن دائر کی جس پر عدالت نے پٹیشن منظور کرتے ہوئے نوٹس جاری کر دیئے ہیں، پٹیشن میں طلباء نے موقف اختیار کیا ہے کہ شاہ عبد الطیف یونیورسٹی سے وابستہ لا کالجز کے ہزاروں طلبہ متاثر ہیں،یونیورسٹی انتظامیہ نے گذشتہ تین سال سے امتحان نہیں ہوئے انتظامیہ مختلف بہانے کر رہے ہیں،لا ئکی ڈگری حاصل کرنے کے لیے پانچ سال کی مدت ہے تین سال ضایع ہوگئے ہیں۔