بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

کراچی والے ہوجائیں تیار 23سے 25 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی، مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی والے تیار ہوجائیں شہر 23 سے 25 اپریل کے دوران گرمی کی لپیٹ میں رہے گا، پارہ 40 ڈگری کو چھوسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی۔ہیٹ ویو سینٹر

کے مطابق 23سے25اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔دوسری جانب  محکمہ موسیمات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پنجاب، سندھ، پاراچنار، ژوب اور سکردو میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ، جبکہ پنجاب،سندھ،پاراچنار اور سکردو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش: پنجاب: رحیم یار خان، خانپور 01،سندھ: لاڑکانہ 04، خیبر پختونخوا: پاراچنار میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، چھور43،دادو،مٹھی42 ، جیکب آباد، سکھر اورموہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…