اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بروز بدھ شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہو ا ؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان رہنےکا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسیمات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور
گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ پنجاب، سندھ، پاراچنار، ژوب اور سکردو میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ، جبکہ پنجاب،سندھ،پاراچنار اور سکردو میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: رحیم یار خان، خانپور 01،سندھ: لاڑکانہ 04، خیبر پختونخوا: پاراچنار میں02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد، چھور43،دادو،مٹھی42 ، جیکب آباد، سکھر اورموہنجوداڑو میں 40ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔