بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک میں نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھنے کا اعلان

datetime 21  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزارت اطلاعات کے ذیلی اداروں میں اصلاحات لانے کا عمل تیزی سے مکمل کیا جائے گا، پی ٹی وی کو ایچ ڈی، اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز، پی آئی ڈی کے اشتہارات کے عمل کو مزید بہتر اور پیپر لیس بنایا جائے گا، پی ٹی وی انگلش چینل کی جلد بنیاد رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے

مستقبل میں وزارت اطلاعات نشریات اور اس کے ذیلی اداروں میں اصلاحات پر ٹوئٹ میں بتایا کہ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔ پی ٹی وی نیوز کو ایچ ڈی کرنے کا جو منصوبہ 2019 سے التواء میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے، یکم جون سے پی ٹی وی نیوز مکمل ایچ ڈی پر چلاجائیگا۔اسی سال پی ٹی وی سپورٹس بھی ایچ ڈی ہوگا،اسی طرح نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے اسٹوڈ یوز کو پی پی پی موڈ میں رینوویٹ کیاجائے گااوراے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنائیں گے اور پی آئی ڈی اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر پیپر لیس کرنے کے اقدامات شروع کر دئیے ہیں،ایکسٹرنل ونگ پوری طرح آپ گریڈ ہو گا۔ چوہدری فواد حسین نے بتایا کہ فلم اور ڈرامہ کی بحالی پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے،نوجوان ڈرامہ اور فلمسازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاؤسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے، تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی، ڈیجیٹل میڈیا کو مکمل سپورٹ دیں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…