لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغوا کیا گیا جس پر آپریشن کیا گیا، فواد چوہدری

18  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے،بلیک میل نہیں ہوں گے،لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغواء کیا گیا جس پر آپریشن ہوا،ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی،عمران خان عاشق رسول ؐ ہیں وزیراعظم نے

ہر فورم پر بات کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ حکومت مذاکرات پر یقین رکھتی ہے لیکن بلیک میل نہیں ہوں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ لاہور میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو اغواء کیا گیا جس پر آپریشن ہوا،ریاست کالعدم مسلح گروہ کے سامنے بلیک میل نہیں ہوئی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہیں انہوں نے ہر فورم پر بات کی ہے۔ واضح رہے کہ لاہور میں کالعدم  جماعت کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں پچاس سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق احتجاجی مظاہرین کے احتجاج کو ختم کرنے کے لئے صبح آٹھ بجے ہی پولیس نے علاقے کو گھیر لیا تھا، پولیس اور مظاہرین میں تصادم کے دوران گیارہ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے، سی سی پی او لاہور کے ترجمان رانا عارف کا کہنا تھا کہ مظاہرین نے ایک ڈی ایس پی عمر فاروق بلوچ پربے دردی سے تشدد کیا اور پانچ کانسٹیبلز اور 2رینجرز اہلکاروں سمیت کئی عہدیداروں کو یرغمال بنالیا۔سی سی پی او کے مطابق اس کے بعد پولیس اور دیگر سیکیورٹی ٹیموں کی بھاری نفری احتجاجی مقامات پر تعینات کردی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…