کہوٹہ ( آن لائن ) وزراء کے قلمدانوںکی تبدیلی سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہو سکتی ، مہنگائی کیے کنٹرول کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے یہ بات سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہوٹہ کے دورے کے دوران آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ شاہد خاقان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نااہل حکومت ہے ، ہمارے دور کہ منصوبوں پر ہی سلیکٹڈ نمائدے
کام کر لیتے تو آج کہوٹہ کی یہ حالت نہ ہوتی۔ پنڈی کہوٹہ روڈ، سہالہ فلائی اوور اور کہوٹہ بائی پاس کیلیے مختص رقم کا روکا جانا افسوسناک عمل ہے۔ اس دورہ کے موقع پر میجر (ر) روف راجہ ، راجہ ظہور اکبر ، کرنل مسعود عباسی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے ملک یسین کی عیادت کرنے ان کے گھر گئے اور مختلف مقامات پر فوت ہونے والوں کی فاتحہ خوانی بھی کی۔