پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین کا سر گرمیاں تیز کرنیکا فیصلہ، اراکین کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی+ آن لائن)سیاسی رہنما جہانگیر ترین اور ان کے ہم خیال اراکین اسمبلی نے سر گرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے مشاورتی اجلاس 21اپریل کو طلب کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس افطار ڈنر کے موقع پر ہوگا جس میں مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی ۔ ذرائع

کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے اندر رہ کر دبائو بڑھانے سمیت دیگر تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت بڑھنے سے یا چینی مافیا سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں وزیر اعظم عمران خان کے دفتر میں نہیں جاتا اس لیے مجھے نہیں معلوم کہ کون سازش او ر کردار کشی کر رہا ہے ، لیکن پتا چل جائے گا، تینوں مقدمات میں چینی کی قیمت بڑھانے کا الزام نہیں، سیاست میں آکر کاروبار شروع نہیں کیا، بے بنیاد اور جھوٹی کہانیاں بنائی جا رہی ہیں۔ ہفتہ کو لا ہور میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پہلے کاشتکار تھا پھر کاروبار میں آیا، اس کے بعدسیاست میں آیا، سیاست سے کاروبار نہیں بنایا، میری پاکستان میں ایک نیک نامی ہے، کیسز میں سرخرو ہونگا۔ انہوں نے کہا کہ بار با رشوگر مافیا کی بات کی جاتی ہے،کہا جاتا ہے چینی کی قیمتیں بڑھ گئیں، چینی کی قیمت بڑھنے سے یا چینی مافیا سے میرا کوئی تعلق نہیں، کسی نے کوئی بات نہیں کی کہ جہانگیر ترین پر شوگر کا کیس چل رہا ہے، میرے خلاف تینوں ایف آئی آرکو پڑھ لیں شوگر مافیا کا ذکر نہیں، نہ الزام ہے، تینوں ایف آئی آر میں چینی کی قیمت بڑھنے کا ذکر نہیں بلکہ ایف آئی آر میں میرے کاروبار کی 8 سے 10سال پرانی چیزوں کو اٹھایا گیا۔ مجھے نہیں پتا مجھ

پر ایف آئی آر کرانے کے پیچھے کون ہے، یہ کیس ایس ای سی پی کے پاس ہونا چاہیے۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف ایک فرضی کہانی بنائی ہوئی ہے، میری ڈاکیومینٹیشن صاف اور شفاف ہے، ہر سال انکم ٹیکس ٹھیک ٹھاک دیتا ہوں، میرے اور فیملی کے اکاؤنٹس انکم ٹیکس والوں کے پاس موجود ہیں، کسی بھی بزنس مین سے پوچھ لیں،کہیں گے اگر جہانگیر ترین صاف شفاف نہیں تو کون صاف شفاف ہے، میری نیک نامی کے اوپر دھبے لگانے

کی کوشش کی جا رہی ہے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ سب لوگوں کو پتا لگے گا اصل بات کیا تھی، مجھ پر ڈیڑھ سال میں شوگر سے متعلق الزام تک نہیں لگا، میں کونسا کہہ رہا ہوں کیسز ختم کردیں بلکہ کیسز کا مقابلہ کرنے کے لیے عدالت میں موجود ہوں۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سوا سال سے وزیراعظم ہاؤس نہیں گیا، نہیں پتا میرے خلاف کون کررہا ہے، مگرکوئی توکررہا ہوگا، بے بنیاد الزام لگاکر میری ساکھ خراب کرنیکی کوشش کی گئی ہے، اگر انصاف ہوتا تو مجھ پرایف آئی آر درج نہ ہوتیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…