جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اراکین اسمبلیوں نے جہانگیر ترین کو استعفوں کی پیشکش کر دی

datetime 17  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( آن لائن) تحریک انصاف کے ناراض ارکان نے جہانگیر ترین کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی ، جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا مشاورتی اجلاس 21 اپریل کو بلالیا۔قومی اور پنجاب اسمبلی کے اراکین کی جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر

بیٹھک ہوئی ، جس میں پی ٹی آئی ہم خیال گروپ کا بیانیہ وزیراعظم عمران خان تک پہنچانے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 26 راکین اسمبلی نے شرکت کی ، ہم خیال گروپ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان یا ممکنہ طور پر ان کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی سے ملاقات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف کے 2 سے 3 اراکین نے اسمبلیوں سے استعفوں کی تجویز دی اور کہا کہ ناانصافی کی صورت میں استعفے دینے کا آپشن موجود ہے لیکن اجلاس میں استعفوں پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم اجلاس میں انصاف کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا جب کہ اجلاس میں حکومت سے ناراض ارکان اسمبلی سے بھی رابطوں کا بھی فیصلہ ہوا۔ اجلاس میں 26 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جن میں راجا ریاض، سمیع گیلانی،مبین عالم،خواجہ شیراز، نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، نذیر چوہان، اسلم بھروانہ، خرم لغاری، عمر آفتاب ڈھلوں، زوار بلوچ، نذیر بلوچ، لالہ طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی، فیصل جبوانہ، رفاقت گیلانی، امیر محمد خان،عون چوہدری اور عمران شاہ و دیگر شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…