بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے کسی نابالغ بچے کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیدیا

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کسی بھی نابالغ بچے کے گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے چاروں صوبائی حکومتوں کو 10نکاتی سوالنامہ ارسال کرکے جوابات مانگ لئے ہیں۔ سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے چاروں صوبائی حکومتوں کو دو صفحات پر مشتمل ایک مراسلہ ارسال کیا ہے

جس میں 10سوالات پوچھے گئے ہیں کہ نابالغ بچوں کیلئے کتنی عدالتیں قائم کی گئی ہیں؟ کتنے مقدمات میں ریاست کی جانب سے مالی معاونت کی گئی ہے؟پولیس کی حراست یا جیل میں نابالغ بچوں کو کس طرح رکھا جاتا ہیں؟ اس بات کی کبھی یقینی بنایا ہے کہ نابالغ بچے سے کم سے کم سب انسپکٹر سطح کے افسر کو تفتیش کی اجازت دی گئی ہو جس کی نگرانی ڈی ایس پی یا ایس پی سطح کے افسر کررہے ہیں؟ سیکشن10کے تحت اب تک کتنی جووینایل کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں؟کتنی جیلوں میں آڈیوسہولتیں ہیں جس کے تحت نا بالغ بچوں کو عدالتوں میں پیش کیا جاسکے؟کتنے افسران عدالتوں کی نابالغ بچوں کے کیس میں معاونت کرتے ہیں؟ کیا اس بات کی یقینی بنان گیا ہے کہ زیر حراست نابالغ بچوں کے کیس میں معاونت کرتے ہیں؟ کیا اس بات کو یقینی بنان گیا ہے کہ زیر حراست نابالغ بچوں کو قیدی قرار نہیں دیا جائے گا اور نہ ہی ان کے ساتھ عام قیدیوں جیسا سلوک کیا جائے گا؟نا بالغ بچوں کی حراست کے دوران بحالی کے کتنے مراکز این جی او کے تحت کام کررہے ہیں؟ اور نا بالغ لڑکیوں کی دوران حراست بحالی کے کتنے مراکزقائم کئے گئے ہیں یہ تفصیلات ایک ہفتے میں طلب کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…