بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

’’خیبرایجنسی کا سکھ دکاندار مسلمانوں کیلئے مثال بن گیا‘‘ رمضان المبارک میں منافع نہیں کما سکتا ، نرنجن سنگھ کی توبہ

datetime 16  اپریل‬‮  2021 |

اسلام (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )40سال سے خیبر ایجنسی کے علاقے کا رہائشی سکھ خاندان نے رمضان المبار ک کے موقع پر مسلمان گاہکوں کو انتہائی کم ریٹ پر اشیاء فراہم کر کے تمام مسلمانوں کیلئے بہترین مثال قائم کر دی ۔ نرنجن سنگھ نے کہا ہے کہ ہم رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے موقعے پر مسلمانوں کو حکومتی نرخوں سے کم پر چیز بیچتے ہیں ،

یہ دکان بروز جمعتہ المبار ک دن دن احترام میں بند رہتی ہے ۔ نرنجن کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ مسلمان گاہک کو اچھی اور معیاری چیزبھی کم قیمت پر فروخت کریں ۔ نرنجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی سے ہر عام آدمی کا جینا دو بھر ہو گیا ہے ، بڑھتی مہنگائی اور بیروز گاری میں ہر شخص پریشان حال ہے ۔نرنجن کا کہنا تھا کہ رمضان المبار ک کے موقع پر مسلمانوںسے منافع نہیں کما سکتے بلکہ ہم رمضان المبار ک کے ماہ میں ہر ممکن کوشش کرتے ہیں کہ کسی بھی مسلمان گاہک سے پیسے زیادہ نہ لیے جائیں بلکہ ہماری کوشش ہے کہ صاف ستھری چیز فراہم کریں ۔ اہل علاقہ نے بھی کہا ہے کہ نرنجن سنگھ کا خاندان پچھلے چالیس سالوں سے اپنی روایت پرقائم ہے ۔ نرنجن کی فیملی رمضان المبارک کے علاوہ محرم ، عید میلاالنبیؐ سمیت دیگر تمام مسلمانوں کے تہواروں پر مسلمانوں کو کم قیمت پر اشیاء فراہم کرتی ہے ۔ دوسری جانب پکستان شماریات بیورو نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دیئے جس کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔ این سی اوسی کے مطابق مہنگائی کی شرح سالانہ بنیاد پر 18.89 فیصد تک پہنچ گئی ،ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ 11 میں کمی اور 24 میں استحکام رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں کیلے 15.5 فیصد، ٹماٹر 15 فیصد ،آلو 7 ،آٹے کا تھیلے 2.71 اور چکن 80 پیسے مہنگا ہوا ،لہسن 4 فیصد ،مختلف دالیں 2.58 سے 2 فیصد سستی اور ایل پی جی 1 فیصد سستی ،ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 26 روپے 9 پیسے مہنگا ہوا، آٹا کا 20کلو تھیلا 988 روپے سے زائد کا ہوگیا، ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 16 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایک ہفتے میں کیلے 16 روپے درجن، آلو 3 روپے 17 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے، بیف 5 روپے فی کلو اور مٹن 7 روپے 28 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں چاول،زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل بھی مہنگا ہوا، ایک سال کے دوران سرخ مرچ 139 فیصد ،چکن 91 فیصد اور ٹماٹر 77 فیصد مہنگے ہوئے ،ایک سال میں بجلی کے نرخ 67 فیصد،انڈے 47 اور کیلے 35 فیصد مہنگے ہوئے ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…