اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

حکومت نے 50 ہزار ارب روپے کا نیا قرض لے کر ریکارڈ قائم کر دیا

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اور ن لیگ کے رہنما اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ عمران نیازی کا آج ملتان میں پھر دعویٰ کہ 35000 ارب روپیہ قرض واپس کیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ 50000 ارب روپیہ نیا قرضہ بھی لیا جس کے نتیجے میں ملکی قرضہ و ادائیگیاں 2.5 سال میں 15000

ارب سے بڑھنے کی وجہ سے 30000 ارب سے 45000 ارب روپے پر پہنچ گئیں، ملکی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ کورونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن سے دوسرے ممالک میں غریب طبقہ پس گیا، غریبوں کی بحالی کے لئے احساس پروگرام لیکر آئے، احساس پروگرام کا 33 فیصد ہم نے سندھ پر خرچ کیا،حکومت سنبھالی توملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ہم نے 35ہزارارب روپے قرضہ واپس کیا، ماضی کی حکومت نے 20 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔ جوقرضہ ہم نے اتارا اگرہم اپنی عوام پرلگاتے توملک ڈھائی سالوں میں کہاں سے کہاں چلا جاتا، ملک کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کروں گا،اندرون سندھ کے لوگ بہت پیچھے رہ گئے، پنجاب میں بڑے مافیا سے مقابلہ تھا اس لئے سندھ کو زیادہ وقت نہ دے سکا تھا،سندھ کے لیے 446ارب روپے کے پیکیج کی پوری تیاری کرلی گئی ہے، سندھ کے اضلاع کے پیکیج کے اثرات عوام کوملنا شروع ہوجائیں گے، وعدہ کرتاہوں سندھ کے لوگوں کے حالات بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔جمعہ کو وزیر اعظم ایک روزہ دورے سکھرپہنچے،جہاں گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔وزیراعظم نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کیا اوراس موقع پر نوجوانوں

میں چیک تقسیم کئے، اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی کابینہ کے وزرااسدعمر،محمد میاں سومرو،عثمان ڈار، ثانیہ نشتر اوردیگر بھی موجود تھے۔کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملکی قرضوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ تھا، ڈھائی سال میں ہم نے کتنا قرض واپس کیا،سود ادا کیا، ن لیگ حکومت نے اپنے ڈھائی سال میں 20ہزارارب روپے

قرض واپس کیا، موجودہ حکومت نے قرض کی مد میں 35ہزارارب روپے واپس کئے، 15ہزارارب روپے پچھلی حکومت سے زیادہ واپس کیں، یہ خوشی کی بات نہیں، یہ15ہزارارب ہم عوام پر خرچ کردیتے۔وزیراعظم نے کہاکہ عوام کیلئے بنیادی ضروریات پوری کرنے پر یہ رقم خرچ کی جاسکتی تھی، زیادہ قرضہ واپس کرنا تھا،اتنا پیسہ بھی نہیں کہ اپنے لوگوں پر خرچ کرسکیں، 446ارب روپے کے پیکیج کی پوری تیاری کی گئی، سندھ کے اضلاع کے پیکیج کے اثرات عوام کوملنا شروع ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…