جمعہ‬‮ ، 14 مارچ‬‮ 2025 

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش امکان ، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور مشرقی بلوچستان میں آندھی ،تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ،اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختو نخوا، بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد،

گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان کے بعض اضلاع میں بارش ہوئی تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے۔رپورٹ کےمطابق ہفتہ کے روز بالائی اور وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژ ا لہ باری کا بھی امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبر پختو نخوا، بلو چستان ، کشمیر، بالائی سندھ، پنجاب،اسلام آباد اورگلگت بلتستان کے اضلاع میں بارش ہو ئی۔سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی بارش(ملی میٹر):خیبر پختو نخوا: کالام 33، میر کھا نی 18،مالم جبہ 14، چترال ،پٹن 12، دیر( اپر 12،لوئر 01)، دروش ،بنوں 10، سیدو شریف،کاکول 07،پاراچنار 05 ، چراٹ ، بالاکوٹ 02، پشاور (ائیر پورٹ ،سٹی 01)، ڈی آئی خان01، بلو چستان:لسبیلہ 24،ژوب 11،بارکھان 08، قلات 04، تربت 02، کوئٹہ (سٹی 02، سمنگلی 01)، کشمیر: راولاکوٹ 10،مظفر آباد( ائیر پورٹ10،سٹی09)، گڑھی دوپٹہ 07،سندھ: جیکب آباد 10، سکر نڈ 06، شہید بینظیر آباد01،پنجاب:مری 05،اسلام آباد ( زیرو پو ائنٹ03،ائیرپورٹ، سید پور 02، گو لڑہ ، بوکرہ 01)، راولپنڈی ( شمس آباد 02،چکلالہ01)، جو ہر آباد ،بھکر، ڈی جی خان 01، گلگت بلتستان : بگروٹ 02، استور اورگوپس میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: رحیم یار خان42،بہاولنگر، حیدر آباد،خانپور، لاڑکانہ،موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…