جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پنجاب کے اسپتال بھر گئے، کرونا مریض کراچی ریفر کیے جانے لگے

datetime 16  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 441 مریض سامنے آئے ہیں، اس سے 24 گھنٹوں میں مزید 68 مریض انتقال کر گئے، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 209 ہو چکی ہیں۔پنجاب کے اسپتال کرونا سے بھر چکے ہیں جس کے

باعث ساہیوال کے 9 مریضوں کو تشويشناک حالت میں کراچی بھجوایا گیا اور پھر علاج مکمل ہونے کے بعد واپس پنجاب منتقل کردیا گیا۔سندھ سروسز اسپتال کے ایم ایس فرحت عباس نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ ساہیوال کے 9 مریض تشویشناک حالت میں کراچی لائے گئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مریضوں کو 14 لیٹر آکسیجن پر ایمبولینس کے ذریعے سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جگہ اور تمام تر سہولیات مہیا تھیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پنجاب بھرمیں 60سال عمر سے زائد بزرگ شہریوں کی ویکسینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے۔70سال عمرسے زائدافراد کو سنگل ڈوزویکسین لگائی جارہی ہے۔صوبہ بھرمیں ابھی تک ایک لاکھ چھتیس ہزارسے زائدہیلتھ کئیرورکرزکو پہلی اور83ہزارسے زائد ہیلتھ کئیرورکرزکوکوروناویکسین کی دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔پنجاب بھرمیں ابھی تک تین لاکھ نوے ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کوکوروناویکسین کی پہلی اور 90ہزارسے زائد بزرگ شہریوں کو دوسری ڈوزلگائی جاچکی ہے۔ دوسری جانبپاکستان میں کورونا وائرس میں تیزی سے اضافہ کے باعث پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں مزید 4 درجے نیچے چلا گیااور 35 ویں نمبر سے 31 ویں نمبر پر آگیا،12 اپریل کی رپورٹ میں پاکستان 35 ویں نمبر پر تھا ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی مجموعی صورت حال پر مبنی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے، انڈیا دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں کورونا کے باعث 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کی سب سے زیادہ اموات ہوئیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق ملک میں ابتک 61 سے 70 سال کے 4 ہزار 531 افراد انتقال کر چکے ہیں، 51 سے 60 سال کی عمر کے 4005 اور 71 سے 80 سال کے 2821 افراد جاں بحق ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا سے 81 سے 90 سال کے 935 اور 91 سے سو سال اور اس سے زائد عمر کے 128 افراد کی کورونا سے موت ہوئی، ملک میں ایک سے دس سال کے 44 بچے بھی کورونا سے جاں بحق ہوئیے۔این سی او سی کے مطابق ملک میں ابتک 10 ہزار 472 مرد، 5 ہزار 397 خواتین اور تین خواجہ سراؤں کی کورونا سے موت ہو چکی ہے، کورونا سے سب سے زیادہ کراچی میں 3 ہزار 847 اموات ہو چکی ہیں، لاہور میں 3 ہزار 26، راولپنڈی میں 1114، پشاور میں 806 اموات ہو چکی ہیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 355 مریضوں کی وینٹی لیٹر پر موت ہوئی، خیبر پختونخواہ میں 65 اسلام آباد میں 58 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر انتقال ہوا۔این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے 38 مریض وینٹی لیٹر پر جانبحق ہوئے، ملک میں کورونا کی مثبت شرح 8 اعشاریہ 34 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا سے ابتک 15 ہزار 521 ہیلتھ ورکرز متاثر ہو چکے ہیں، 150 ہیلتھ کیئر ورکرز ابتک کورونا سے جانبحق ہو چکے ہیں۔این سی او سی رپورٹ کے مطابق ابتک 90 ڈاکٹرز اور میڈیکل سٹوڈنٹس، 4 نرسز اور 51 پینڈیمک سٹاف کے افراد کی کورونا سے موت ہو چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…