منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

آرمی چیف کا فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کردیا

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ر اولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز میں 100بستر کے ہسپتال اور اسکول آف نرسنگ کا افتتاح کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ، فوجی فاؤنڈیشن ہیڈکوارٹرز آمد پر آرمی چیف کااستقبال ایم ڈی وقاراحمد نے کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف

کو فوجی فاؤنڈیشن کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔آ ئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کی کارکردگی اور عزم کی تعریف کرتے ہوئے فوجی فاؤنڈیشن کو مستقبل سے متعلق بھرپور سپورٹ کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نے دورے کے دوران 100 بستروں پر مشتمل اسپتال اور فاؤنڈیشن یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ کا افتتاح کیا۔واضح رہے فوجی فاؤنڈیشن 1954سے مسلسل قومی خدمت میں مصروف عمل ہے ،ریٹائرڈفوجیوں کی فلاح کیلئے قائم ادارے سے لاکھوں سویلیئنز بھی مستفید ہو رہے ہیں۔فوجی فاؤنڈیشن کے 71 فیصد ملازمین سویلین جبکہ صرف 29 فیصد ریٹائرڈ فوجی ہیں ،اس فاؤنڈیشن کے موجودہ مینجنگ ڈائریکٹروقاراحمدملک خود ایک سویلین ہیں۔ فاؤنڈیشن نے ملکی تعمیروترقی اور معاشی خوشحالی میں مسلسل اہم کردار کیا اور صرف پچھلے سال فوجی فاؤنڈیشن نے ٹیکس کی مد میں 175ملین روپے ادا کیے، ٹیکس، ڈیوٹی، لیویزکی مد میں ادا کردہ رقم وفاقی بجٹ کا تقریباً2.45 فیصد

ہیں۔گزشتہ10سال میں ٹیکس و ڈیوٹی کی مدمیں ساڑھے1300ارب سے زائدجمع کرائے گئے ،ریٹائرڈفوجیوں کی اکثریت40سے45سال کی عمرمیں ریٹائرڈجونئیررینکس کی ہے ، ان ملازمین کوکارآمدافرادی قوت بنایا جاتا ہے تاکہ معیشت پربوجھ نہ بنیں۔فوجی فاؤنڈیشن کے منصوبوں

اوررفاہی کاموں سے 9ملین افرادمستفیدہورہے ہیں اور مستفیدہونیوالے افرادملکی آبادی کا 4.5فیصد ہیں۔تعلیم اورصحت کے شعبوں میں بالخصوص فوجی فاؤنڈیشن کی خدما ت بے مثال ہیں ، 10سالوں میں فوجی فاؤنڈیشن نے صحت اورتعلیم پر79بلین روپے خرچ کیے ، 45بلین روپے صحت

جبکہ 34بلین روپے تعلیمی منصوبوں پر خرچ ہوئے۔اس وقت ملک بھر میں فوجی فاؤنڈیشن کے133تعلیمی ادارے قائم ہیں جبکہ صحت عامہ کے74مراکز بھی چلا رہا ہے ،صحت عامہ کے مراکز میں کئی بڑے اسپتال، کلینکس اور میڈیکل سنٹرز شامل ہیں ، ہیلتھ کئیرسسٹم سے مستفید 80فیصد مریض غازیوں،شہیدوں کے لواحقین ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…