منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیرترین پر سٹے بازی ثابت ہوئی تو مستعفی ہو جائونگا راجہ ریاض کا اگلی پیشی پر ارکان اسمبلی کی بھاری تعداد لانے کااعلان

datetime 15  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد ، اسلام آباد(صباح نیوز، آن لائن) حکومتی رکن قومی اسمبلی اورپنجاب کے سابق سینئروزیرراجہ ریاض نے جہانگیر ترین کے چینی اسٹاک اور سٹے بازی کاالزام ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کااعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے

راجہ ریاض نے کہا کہ 17اپریل کو جہانگیر ترین کی پیشی کے موقع پر40سے زائد ارکان اُن کے ساتھ ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ کسی شوگرملز نے غلط کام نہیں کیاسبسڈی خودحکومت نے دی ہے جودنیا بھر میں بھی دی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کی درج کی گئی 3ایف آئی آر زمیں شوگرکا لفظ بھی نہیں جبکہ جہانگیرترین کے علاوہ انکے بیٹے،اہلیہ اوربیٹی کانام بھی ملزموں میں شامل کیاگیا جسے سیاسی انتقام ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی رہنما پی ٹی آئی راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دینے کا عندیہ دیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم کچھ کام نہیں کر پا رہے، لوگوں سے نوکریوں کے وعدے بھی پورے نہیں ہو سکے، جس طرح ہماری اس حکومت میں تذلیل ہو رہی ہے، میں استعفیٰ دینے پر بہت سنجیدگی سےغور کر رہا ہوں میں اس پر اپنے دوستوں اور عزیزوں سے مشاورت کر رہا ہوں اور ان سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ لوں گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…