بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی آندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

datetime 15  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اگلے چار پانچ روز میں ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائوں کا سلسلہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں داخل ہوگا جو ہفتے کے

روز تک ملک میں رہے گا۔مغربی ہوائوں کے سلسلے کے سبب جہلم ،سرگودھا، بھکر ، خوشاب ،میانوانی ،لاہور، گوجرانوالہ ، گجرات ، منڈی بہائوالدین اور سیالکوٹ سمیت کشمیر، گلگت بلتستان ،چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ میں بارش ہوگی۔محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق پیش گوئی میں بتایا ہے کہ بونیر ، کوہستان ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پورمیں بھی بادل برسیں گے جبکہ پشاور، اسلام آباد ، راولپنڈی اورچکوال میں بھی گرج چمک اورآندھی کا امکان ہے۔اس کے علاوہ ملتان، بہاولنگر، بہاولپور،رحیم یار خان اورجھنگ میں آندھی اور گرج چمک کے امکانات ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کوئٹہ، ڑوب، سبی میں بارش کا امکان ہے جبکہ سکھر، لاڑکانہ اور جیکب آباد میں آندھی، گرج چمک اور بارش ہوگی۔اس صورتحال میں محکمہ موسمیات نے کاشتکاروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…