نیب کی درخواست ۔۔۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف اور مریم کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹادیں

13  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کی اپیلیں مقرر کرنے کی درخواستیں نمٹا دیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ رجسٹرار آفس کورونا کے دوران عدالت کی پالیسی کے مطابق

اپیلیں مقرر کرے۔نواز شریف اور مریم نواز نے احتساب عدالت کی طرف سے دی گئی سزا کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف تو مفرور ہیں، نیب عدالت کی معاونت کرے، ان کی دونوں اپیلوں کو کیسے چلانا ہے،نواز شریف کا کوئی نمائندہ مقرر کرنا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ تمام اپیلیں سنی تو اکٹھی ہی جائیں گی، الگ نہیں کر سکتے۔نیب نے دائر درخواست میں کہا کہ سپریم کورٹ ہدایات جاری کر چکی ہے کہ کرپشن کیسز پر روز سماعت کی جائے۔ اس لیے انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کے لیے اپیلیں جلد سنی جائیں۔نیب نے نواز شریف کی اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست میں کہا کہ 9 دسمبر 2020 کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر نہیں ہوا اب جلد کیس کی سماعت کی جائے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…