بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارلے گی ضمنی الیکشن سے قبل مفتاح اسماعیل نے جیت کا دعویٰ کردیا

datetime 13  اپریل‬‮  2021 |

کراچی(این این آئی)قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں مسلم لیگ( ن)کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے دعوی کیا ہے کہ ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارے گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے دعوی کیا ہے کہ رمضان میں جتنا بھی ووٹ ہوگا، ن لیگ کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز رمضان میں

کراچی آئینگی اور انتخابی مہم کو چار چاند لگائینگی۔ ووٹنگ کی شرح جتنی بھی ہو، ن لیگ میدان مارے گی۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز کو لوگ چاہتے ہیں، ان کے آنے سے الیکشن مہم خاصی پر زور ہوجائے گی۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے پونے تین سالوں میں کمر توڑ مہنگائی ،ریکارڈ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ عوام کو کچھ نہیں دیا ہے ۔29اپریل کو عوام سلیکٹڈ کو ریجیکٹڈ میں تبدیل کردیںگے ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے بلدیہ کے علاقے کے پانی کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور فراہمی و نکاسی آب کے لیے پورے علاقے میں ازسرنو پائپ لائنز ڈالی جائیں گی۔ صاف پانی میں گندے پانی کی ملاوٹ سے طرح طرح کی بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں۔ اب صاف پانی کی فراہمی کا ایسا منصوبہ لگایا جائیگا جس سے یہ مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائے گا۔ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عوام خوب اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ بلدیاتی نمائندوں اور وفاقی و صوبائی

حکومت کی مسلسل عدم توجہ کی وجہ سے یہ علاقہ بنیادی سہولیات سے بھی محروم رہاہے آج چند سڑکوں کی پیوند کاری کرکے عوام کو دھوکا نہیں دیا جا سکتا۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 29 اپریل کو اپنے ساتھ خواتین اور بزرگوں کو پولنگ اسٹیشن ضرور لانا ہوگا اور شیر کے نشان پر مہر لگا کر میاں محمد نواز شریف کے نمائندے کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروانا ہوگا۔انہوںنے کہا کہ حلقے کے باشعور عوام ملک کو واپس امن ،ترقی اور خوشحالی کے راستے ڈالنے کے لیے مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دیں



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…