مانسہر ہ ( آ ن لائن ) جے یو آئی ( ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ترجمان پولیس کے مطابق مفتی کفایت اللہ کو 3ایم پی او کے تحت مانسہر ہ سے گرفتار کیا گیا ہے وہ گزشتہ 2ماہ سے رو پو ش تھے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق جے یو آئی رہنماء کے خلاف ریاست
مخالف بیانات کی وجہ سے مقدمہ درج تھا جس کی بناء پر انہیں گرفتار کیا گیا جس کے بعد انہیں مانسہرہ جیل منتقل کر دیا گیا ان کی گرفتار ی 3 پی ایم او کے تحت عمل میں لائی گئی۔ ترجمان کے مطابق وفاقی کا بینہ نے ریاست مخالف بیانات پر مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کا فیصلہ کیا تھا جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ فوج کے خلاف تقریر کرنے پر جے یو آئی کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے دائرہ کار قبائلی اضلاع تک وسیع کیا گیا ، جب کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت مقدمے کے اندراج کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جب کہ دوسرے مرحلے میں ان کا نام ممکنہ طور پر ای سی ایل فہرست میں شامل کیا جائے گا ، اس سے پہلے مفتی کفایت اللہ کی گرفتاری کے لئے پنجاب ، سندھ ، بلوچستان ، آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کی حکومتوں سے بھی رابطہ کیا گیا۔