سینئر صحافی ضیا شاہد انتقال کر گئے

12  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی /آن لائن ) سینئر صحافی و خبریں اخبار کے چیف ایڈیٹر ضیا شاہد علالت کے باعث انتقال کرگئے۔خاندانی ذرائع نے ضیا شاہد کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ گردوں سمیت دیگر عوارض میں مبتلا تھے۔ضیا شاہد کے انتقال پر حکومتی و صحافتی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

،اپنی حیات میں انہوں نے متعدد اخبارات میں کام کیا اور وہ ان دنوں لاہور میں خبریں گروپ کے چیف ایڈیٹر کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ۔قبل ازیں انسانی حقوق کی آواز بننے والے پاکستان کے معروف صحافی آئی اے رحمان انتقال کر گئے۔انسانی حقوق کے علمبردار، آئی اے رحمٰن کے اہلخانہ کے مطابق آئی اے رحمٰن شوگر اور بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے۔ آئی اے رحمٰن 1930میں ہریانہ میں پیدا ہوئے تھے جبکہ اْن کی عمر 90 برس تھی۔آئی اے رحمٰن نے انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے ذریعے عوامی حقوق کی جدوجہد سمیت آزادی اظہار، انصاف کی فراہمی اور آئین کے تحفظ کے لیے بھی قلم سے جدوجہد کی۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے انسانی حقوق کے علمبردار اور صحافی آئی اے رحمن کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچائی اور انصاف کے علمبردار آئی اے رحمن کی وفات معاشرے کو یتیم کرگئی ہے ،مظلوم، بے کس اور بے بس طبقات کے لئے ایک طاقتور آواز آج خاموش ہوگئی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئی اے رحمن نے صحافت سے انسانی حقوق کمیشن تک ہرآن انسانوں کے حقوق کی جنگ لڑی ۔ انہوں نے کہاکہ وہ ایک لیجنڈ تھے جس نے ہرآمریت، ظالم اور فسطائی طاقتوں کو دلیرانہ انداز میں للکارا اور مقابلہ کیا ،وہ ان قائدین پر مشتمل ہراول دستے کے شاہسوار تھے جس نے آئین، قانون، جمہوریت اور انسانوں کے حقوق پرکبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہاکہ آمریت، ظلم اور جبر کی تاریکرات میں وہ ہمیشہ ایک دیا بن کررہنمائی کا ذریعہ بنے ۔

انہوں نے کہاکہ ان کی وفات انسانی حقوق کی جنگ لڑنے والے کارکنان ،مظلوم انسانوں اورملک وقوم کا بڑا نقصان ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین، پسماندگان اورسوگواران کو صبر جمیل دے۔ آمین۔علاوہ ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری نے آئی اے رحمان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے

ہوئے کہا ہے کہ آئی اے رحمان انسانی حقوق کے علمبردار تھے ۔ انہوں نے کہاکہ آئی اے رحمان کی آزادی صحافتاور انسانی حقوق کے خدشات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی اے رحمان کے انتقال سے انسانی حقوق کیلئے اٹھنے والی آواز خاموش ہوگئی ہے ، پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن آئی اے رحمان کے خاندان کے غم میں شریک ہیں۔آصف زرداری نے آئی اے رحمان کیلئےمغفرت اور بلند درجات کیلئے

دعا کی ۔دریں اثنا نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے آئی اے رحمان نے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے آئی اے رحمان کے خاندان اور چاہنے والوں سے اظہار تعزیت کیا ۔ انہوںنے کہاکہ آئی اے رحمان کی وفات کا سن کردلی افسوس ہوا، آئی اے رحمان کی انسانی حقوق کے حوالے سے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آئی اے رحمان نے اپنی تمام عمر اور

صلاحیتیں انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی جدوجہد میں گزار دیں،اللہ تعالی ان کی مغفرت اور اعلی مقام عطا فرمائے، آمین۔علاوہ ازیں پنجا باسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے معروف صحافی آئی اے رحمن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔پاکستانی صحافت ایک غیر جانبدار اور پروفیشنل جرنلسٹ سے محروم ہو گیی ہے۔ آئی اے رحمننہ صرف بلند پایہ انسان تھے بلکہ انہوں نے اپنی تحریروں اور نقطعہ نظر سے

ہمیشہ ملک میں آئین و جمہوریت کی بالا دستی اور محروم طبقات کے حقوق کی جدو جہد کی ۔انکی وفات سیملک انسانی حقوق کی علمبردار ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ ملک کے محروم طبقات کے لیےآواز اٹھانا ان کا مشن تھا۔دریں اثنا سینیٹر شبلی فراز نے نامور صحافی آئی اے رحمان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اپنے بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہم صحافتی میدان کے ایک درخشندہ ستارے سے محروم ہوگئے۔ انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوری قدروں کے فروغ میں ان کے روشن کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی ان کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…