جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

’’ہمیں جنوبی پنجاب میں جگہ دی جائے ‘‘ پی پی نےجہانگیر ترین سے مدد مانگ لی

datetime 12  اپریل‬‮  2021 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے ڈسکہ میں دھاندلی یہ تھی کہ فائرنگ کی گئی جس کی وجہ سے لوگ ووٹ کیلئے باہر نہیں نکلے ۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہا اسجد ملہی کے حوالے سے پتہ چلا وہ تو حلقے میں رہتے ہی نہیں ، وہ تو لاہور میں رہتے ہیں ۔ ان کے بارے میں کہا جاتاہے وہ برگر فیملی ہیں۔اصل بات یہ ہے پی ٹی آئی کی الیکشن کی

حکمت عملی اور امیدوار کا چنائو ہی غلط تھا۔ پی پی کا رابطہ حمزہ شہبازسے ہے ، پی پی اور ن لیگ کے رابطے بحال نہیں ہوئے ۔ ن لیگ کا ایک گروپ کہتا ہے تصادم سے بچناچاہئے اور معاملات کو افہام وتفہیم سے چلایاجائے لیکن یہ بات نواز شریف اور ان کی بیٹی کو نہیں سمجھائی جاسکتی۔ مسلم لیگ کی حکومت ہوسکتی ہے لیکن مریم نواز کی حکومت کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ ن لیگ کے اندر تو دھڑے بندی ہے جبکہ پیپلزپارٹی اسٹیبلشمنٹ یا جہانگیرترین سے مدد مانگ رہی ہے کہ انہیں جنوبی پنجاب میں جگہ دی جائے ۔ ماضی کے حکمران تو کرپٹ تھے لیکن عمران خان نااہل ہیں، ا ن کے ار د گرد نااہل جمع ہوئے ہیں ۔انکا کہنا تھا کہ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہاہے کہ اگر بڑے بھائی پیچھے ہٹ گئے تو خطرہ ہے کہ قومی اورنہ ہی پنجاب اسمبلی میں بجٹ پاس ہوگا لیکن کب تک وہ مدد کرتے رہیں گے ۔ اگر بجٹ پاس نہ ہوا تو حکومت ختم ہوجائے گی۔ اب ق لیگ اور ایم کیوایم بھی مزید وزارتیں مانگ رہی ہیں۔ جہانگیرترین کو میرے خیال میں روکا جائے گا صلح کرائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…