جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

2ڈیموں پر کام شروع ہو گیا 

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو عام انتخابات سے زیادہ ووٹ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ عمران خان کا بیانیہ زندہ ہے ،ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں جمہوریت جیتی ہے ، جب دو پہلون اکھاڑے میں اترتے ہے تو ایک پہلوان جیتا ہے، جولوگ عمران خان کے ووٹوں کا غلط اندازہ کررہے تھے

ان کو مایوسی ہوئی ہوگی۔کل کے انتخابات یہ بتاتے ہیں کہ مستقبل میں پنجاب کے اندر انتخابات پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ(ن)کے درمیان ہوں گے ،مولانا فضل الرحمن کو وہ خیرات میں کتنی نشستیں دیتے ہیں، میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ڈسکہ میں سیکورٹی کے زبردست انتظامات کرنے پر رینجرز اور پولیس کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ،براڈ شیٹ کمیشن انکوائری نے سوئس اکائونٹس کھلوانے کے احکامات دئے ہیں اور اس پر بھی کا م شروع ہے، ایف آئی اے میں کئی سالوں سے جو لوگ بر ا جمان ہے ان کو ان جگہوں پر بھیجاجائے گا جہاں ان کی جگہ بنتی ہے۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے اتوار کو یہاں مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے ، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم ہورہا ہے ، دو ڈیموں پر کام شروع ہے ، وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان جائیں گے اور پیکج کا اعلان کریں گے ، مہنگائی کو وزیراعظم عمران خان خود دیکھ رہے ہیں ،وزیراعظم عمران خان اور حکوت کی پوری کوشش ہوگی کہ ماہ رمضان میں مافیااو رلوٹ مار کا دھندا کنٹرول کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ موجود ہ حکومت کی خوش قسمتی ہے کہ ان کو نالائق اپوزیشن ملی ہے جو آپس میں اپوزیشن ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جس ملک میں ختم نبوت کا سپاہی وزیرداخلہ ہو۔ وہاں کسی کو سوچنا بھی نہیں چاہئے کہ اس پربھی کوئی لچک ہوسکتی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے ساتھ جو وعدہ کیا ہے کہ ہر چور کا احتساب کریں گے ، غریب کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ،عمران خان کی بھرپورکوشش ہے کہ اس ملک میں جن لوگوں نے لوٹ مار کی ہے ان کو نکھیل ڈالی جاسکے ،عمران خان نے تمام مافیاکو للکارا ہوا ہے خواہ وہ چینی کا مافیا ، آٹے کا مافیا ہو، گھی کا مافیا ہو یا کاٹن کا مافیاہو، سیاست میں وہ تمام لوگوں سے لڑرہا ہے جس کی وجہ سے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…