جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

’1992 میں ورلڈ کپ پاکستان نہیں جیتا تھا بلکہ انگلینڈ ہارا تھا‘ لیگی رہنما کا وفاقی وزیر کے بیان پر حیران کن ردعمل سامنے آگیا 

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

نارووال ( این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کا معاملہ پی ٹی آئی کا اندرونی معاملہ ہے ان کا مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں ہے ،جہانگیر ترین کا جو طوفان کھڑا ہے یہ شاید پنجاب کے اندر تبدیلی کی حد تک ہو گا ابھی اس سے زیادہ کو امکان نظر نہیں آتا عمران خان پنجاب میں عثمان بزدار کی وکٹ نہیں گرنے دے رہے انہیں کسی نے کہا ہے دو

’’ عینوں‘‘ کی پارٹنر شپ ٹوٹی ایک’’ ع‘‘ کی وکٹ گری تو دوسری ’’ع‘‘ کی وکٹ بھی گر جائے گی اس لئے وہ بڑی سختی سے عثمان بزدار کی وکٹ کا پہرہ دے رہے ہیں مسلم لیگ ن پنجاب میں اس شکل میں کسی تبدیلی کا ساتھ دے گی جب اس کو معلوم ہو کہ جمہوری تبدیلی ہے اس کے نتیجے میں مسلم لیگ ن کو اس کو چھینا ہوا مینڈیٹ واپس ملے گا ،مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی دوسرے کے کھیل کا حصہ بننے کے لئے تیار نہیں اپنا کندھا کسی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ نارووال میں می ڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب میں2018 میں مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ کو چرایا گیا تھا یہ حق ہے پنجاب کے عوام کا وہ دوبارہ مسلم ن کی حکومت کو حاصل کرے جو ان کا جمہوری حق ہے این اے 75 ڈسکہ میں ن لیگ کی کامیابی نے ثابت کر دیا ہے 19 فروری کو عمران نیازی حکومت نے بدترین ووٹوں کی چوری کی تھی این اے 75 کے انتخابی نتیجے نے عمران نیازی حکومت کو سرٹیفائید ووٹ چور ہونے کا سرٹیفکیٹ دے دیا ہے الیکشن دوبارہ ہو گیا ہے لیکن نقطہ آغاز ہے اس چوری اور ڈاکے کی واردات کے خلاف جب تک یہ معلوم نہیں ہوگا جو 19 فروری کوڈاکہ ڈالا گیا اس کا حکم کس نے دیا تھا کس کے حکم پر20 پریذائڈنگ آفیسر کا اغوا کیا گیا یہ کوئی معمول کا جرم نہیں الیکشن کمیشن کا عملہ ریاست پاکستان کی ڈیوٹی پر متعین ہوتا ہے الیکشن کمیشن کو آزاد منصفانہ الیکشن پر مبارک باد پیش کرتا ہوں عمران نیازی بے نقاب ہو چکے ہیں جس طرح 19 فروری کو این اے 75 کا الیکشن چرایا گیا تھا اسی طرح 2018 کا الیکشن پاکستان عوام سے چرا کر عمران نیازی کو ان پر مسلط کیا گیا مسلم لیگ ن کو انتقام پر رکھا ہوا تھا اب پی ٹی ائی کے لوگ خود کہ رہے ہیں یہ انتقام کر رہے ہیں ہمارے ساتھ انصاف نہیں کر رہے۔احسن اقبال نے کہا کہ کراچی این اے 249 کے عوام بھی مسلم لیگ ن کے حق میں ووٹ دے گی ڈاکٹر مفتاع اسماعیل کو ووٹ دے گے کراچی کی حالت بھی ن لیگ بدلے گی کراچی میں امن مسلم لیگ ن نے دیا تھا کراچی کے لوگ ن لیگ کو ووٹ دے کر سندھ کراچی کے اندر دروازہ کھولے گیں حکومتی وزیر لطیفے سنا کر رہے ہیں مسلم لیگ نہیں جیتی بلکہ پی ٹی ائی ہاری ہے تو پھر انہی وزیر سے کہو گا یہ بیان بھی دے دیں کہ 1992 میں ورلڈ کپ پاکستان نہیں جیتا تھا بلکہ انگلینڈ ہارا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…