کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے عہدے سے مستعفی ہونیکی پیشکش کردی،سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے تجویزکی مخالفت کی جبکہ سی ای سی نے متفقہ طور پر یوسف رضا گیلانی کی مستعفی ہونیکی تجویزمستردکردی۔ اتوارکوبلاول ہاس کراچی میں پیپلزپارٹی کی
سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دیگر امور سمیت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے شوکاز نوٹس کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔ذرائع کے مطابق سی ای سی اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونیکی پیشکش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جمہوریت کیلیے جانیں اور قربانیاں دیں ہیں، پیپلزپارٹی پر ایسے الزامات نہیں لگائے جاسکتے جن میں کوئی حقیقت نہ ہو۔ اجلاس کے شرکاء نے یوسف رضا گیلانی کی پیشکش پر کہاکہ آپ نے اصولوں کے خاطر وزیراعظم کی کرسی کو ٹھوکر ماردی تھی،آپ کو مستعفی ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، پوری پارٹی آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔علاوہ ازیں سی ای سی کا موقف تھا کہ اپوزیشن لیڈرسینیٹ پیپلز پارٹی کاعہدہ ہیاور اس بارے میں پارٹی ہی فیصلہ کریگی۔ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)سے ووٹ مانگنے پر پیپلزپارٹی اور اے این پی کو شوکاز نوٹس جاری کیے تھے جس پر پی پی پی نے سخت ردعمل اور اے این پی نے اتحاد سے نکلنے کا اعلان کیا تھا۔