اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

اللہ تعالی پاکستان پر رحم کرے، عمران نیازی اور ریلو کٹوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ انہیں اپنا انجام صاف نظر آنا شروع ہوگیا چین ، سعودی عرب کے خلاف بونگیاں ماریں، اب روس کا رخ کرلیا

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ڈسکہ میں نوازشریف اور ان کے بیانیے کی فتح پر چپڑاسی اور اس کے باس کی تکلیف سمجھ سکتے ہیں ،عمران نیازی اور ریلو کٹوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ انہیں اپنا انجام صاف نظر آنا شروع ہوگیا ہے

،ووٹ چوری کرنے اور الیکشن عملہ اغوا کرنے والوں کو اب جمہوریت کی یاد آگئی ہے، بلے وائی بلے ، توجہ ووٹ کنٹرول کرنے پر ہو تو مہنگائی کنٹرول نہیں ہوسکتی ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ چپڑاسی اور اس کا باس جس چیز کومنحوس ہاتھ لگاتا ہے، اس کا سوا ستیاناس ہوجاتا ہے ۔عمران نیازی مہنگائی کم کرنا چاہتا ہے تو اس قوم کی جان چھوڑ دے ۔روس کے وزیرخارجہ کے حالیہ دورے کے فوری بعد روس کے صدر کے خلاف ایک وزیر کا سیاسی منفی بیان قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔اپنی نالائقی چھپانے اور نوکری بچانے کے چکر میں سفارتی سطح پر چاند ماری ریلوے حادثات والا نتیجہ نکالے گی ۔انگریزی بولنے کے شوق غلط میں مبتلا کو روک لیں ورنہ کوئی نئی چول مار دے گا، پھر منتیں کسی اور کو کرنا پڑتی ہیں ۔پہلے انہوں نے چین ، سعودی عرب کے خلاف بونگیاں ماریں، اب روس کا رخ کرلیا ہے، اللہ تعالی پاکستان پر رحم کرے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…