منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا شیڈول جاری

datetime 11  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا، اسلام آباد(این این آئی) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ سرگودھا سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحان 25 مئی2021 کوشروع ہوں گے۔

اسی طرح انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کا امتحانات 3 جولائی 2021 سے شروع ہونگے۔زرائع نے بتایا کہ سرگودھا سمیت تعلیمی بورڈز کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے انتخابات مکمل ہونے کے بعد ان کا رزلٹ تیار کر کے میٹرک کے نتائج کا اعلان 21 ستمبر2021 اور انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 13 نومبر2021 اور پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 30 اکتوبر 2021 کو کریں گے۔امسال کورونا کے باعث دونوں کلاسوں کا عملی امتحان نہیں ہو گا۔دوسری جانب کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کرگئی ،جان لیوا وائرس کے نتیجے میں مزید 114 افراد چل بسے ،5 ہزار سے زائد مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 066 کورونا ٹیسٹ کئے گئے، جس کے بعد مجموعی کووڈ 19 ٹیسٹس کی تعداد 1073496 ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار 050 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس طرح پاکستان میں کورونا

کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 721018 ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک سندھ میں 2 لاکھ68 ہزار 750 ، پنجاب میں 2 لاکھ 48 ہزار 438، خیبر پختونخوا میں 98 ہزار 301، اسلام آباد میں 65 ہزار 700، بلوچستان میں 20 ہزار 241، آزاد کشمیر

میں 14 ہزار 461 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد73 ہزار 875 ہے، 4 ہزار سے زائد مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں

کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 114 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد اب اس وبا سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد مجموعی طور پر 15 ہزار 443 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ برس 16 جون 2020 کو ایک دن میں 111 افراد کورونا کے باعث جاں بحق ہوئے تھے۔این سی او سی کے مطابق کورونا سے ایک دن میں 4 ہزار 139مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 631700ہوگئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…