اسلام آباد(این این آئی)پوسٹ گریجویٹ کالج پولنگ اسٹیشن پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے دورے کے دوران پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنان آمنے سامنے آگئے ۔کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے لگائے، پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللّٰہ اور ان کے ساتھیوں کے ڈسکہ میں داخلے پر پابندی ہے، اس لیے نہ تو گولی چلی اور نہ ہی خون بہا۔خیال رہے کہ حلقے
میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔دوسری جانب ڈسکہ کے حلقہ این اے 75میں ضمنی انتخابات کیلئے گھروں سے نکلنے اور ووٹ ڈالنے کیلئے مساجد سے اعلانات کئے گئے ۔ ہفتہ کو ووٹنگ کے عمل کے دوران مختلف علاقوں میں مساجد سے اعلانات کیے گئے جن میں لوگوں کو گھروں سے نکلنے اور ووٹ ڈالنے کے لیے کہا گیا۔