اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی حکومت نے پیٹرول بحران سے متعلق کابینہ کمیٹی کی رپورٹ پر پیٹرولیم ڈویژن، اوگرا حکام، بورڈ افسران اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف فوجداری کارروائی کی منظوری دی ہے۔اس کے علاوہ پیٹرولیم ڈویژن میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی گئی ۔ ایڈوائری کمیٹی کے ڈیٹا پر انحصار ختم کرتے ہوئے نئی ٹیسٹنگ
لیب کے قیام کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وفاقی حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو عبوری لائسنس جاری کرنے پر بھی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ غیرقانونی جوائنٹ وینچر اور غیرقانونی نجی اسٹوریج قائم کرنے اوربحری جہازوں کی برتھنگ میں تاخیر کرنے والوں کو بھی سزا بھگتنا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آ ئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو بدعنوانی میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔