جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں

datetime 9  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں، پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے،امید ہے کامیاب ہونے والے رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دینگے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جس میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ، پریڈ کے شرکاء اور مہمانوں سے خطاب کیا ۔ وزیر داخلہ نے پاکستان رینجرز سندھ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پاسنگ

آؤٹ پریڈ کے شرکاء کو کامیابی پر مبارکباد دی ،دوران تربیت نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور ترقی میں کردار بہت نمایاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے۔ انہوںنے کہاکہ امید ہے کامیاب ہونے والے رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دینگے۔انہوںنے کہاکہ پاک افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان اور اس کے خاندان لیلئے فخر کی بات ہے۔

موضوعات:



کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…