بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹین بلین  ٹری سونامی پروگرام کا خصوصی آڈٹ شروع

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنوبی وزیرستان (مانیٹرنگ+آن لائن) وزارت موسمیاتی تبدیلی کے تحت ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کے مالی سال 2019-20ء کا خصوصی آڈٹ شروع ہوگیا ہے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق قومی اہمیت کے اس اہم منصوبے کا تاحال ریگولر پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات نہیں کیا جا سکا۔ دوسری جانب قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی مکمل طور پر ناکام ہوا۔

محکمہ جنگلات جنوبی وزیرستان دفتری کاغذی کاروائی تک محدود ہے۔ لوٹ مار کے لئے جاہ بجاہ چیک پوسٹ قائم کئے ہیں۔چیک پوسٹوں پر مقامی لوگوں سے بھتہ لے رہے ہیں۔زرائع کے مطابق قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں وزیراعظم کے بلین ٹری سونامی منصوبہ صرف دفتری کاغذی کاروائی تک محدود ہے۔لدھا سب ڈویژن  کسی علاقے میں سونامی ٹری منصوبہ کے کوئی درخت نہیں لگائے گئے ہیں۔جبکہ دیگر علاقوں میں بھی سونامی بلین ٹری منصوبہ صرف دفتر ی کاغذی کاروائی تک محمدود ہے۔چند مقامات پر تھوڑے پودے لگائے گئے ہیں۔مزکورہ پودوں کی جان پہلے ہی ختم ہوچکی تھی۔بے جان پودے لگاکر سونامی ٹری منصوبہ شو کیاگیا ہے۔ محکمہ جنگلات نے ضلع کے مختلف مقامات پر غیر قانونی چیک پوسٹیں قائم کئے ہیں۔ان غیر قانونی چیک پوسٹوں پر مقامی لوگوں سے گھریلو ضروریات پورا کرنے کے لئے جلانے کی خشک لکڑی لانے پر نواز کوٹ کے مقام پر قائم محکمہ جنگلات کی جانب سے قائم کردہ غیر قانونی چیک پوسٹ پر فی پک اپ تین سو روپے سے لیکر چار سو روپے تک بھتہ لیتے ہیں۔روزانہ کی بنیاد پر مزکورہ چیک پوسٹ پر تیس سے چالیس پک اپ گزرتے ہیں۔ چیک پوسٹ پر بھتہ کی صورت میں لی جانے والی بھتہ خوری کے رقم کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔اسی طرح قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے دیگر کئی مقامات پر بھی غیر قانونی چیک پوسٹیں قائم کئے گئے ہیں۔ جن پر بھاری بھتے وصول کئے جارہے ہیں۔مگر بھتے کی صورت میں لی جانے والی رقم کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کے عمائدین نے گھریلو ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جلانے کی لکڑی پر غیر قانونی بھتہ لینے پر سخت براہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان میں جلانے کی لکڑی کی اندرون ضلع بھتہ خوری غیر قانونی ہے۔البتہ ضلع سے باہر لے جانے پر پابندی لگا دی جائے۔ انھوں نے پاک آرمی ڈبلیو ٹی ایف کے حکام سے اپیل کی کہ وہ محکمہ جنگلات کی جانب سے قائم کردہ غیر قانونی چیک پوسٹوں کی نگرانی کریں اور بھتہ خوری کے خاتمے میں اہم کردار ادا کریں۔ قبائلی عمائدین نے محکمہ جنگلات کے مقامی آفیسروں کی فوری طور پر تبدیلی کا مطالبہ کیا۔اور اپنی پریڈ مکمل کرنے والے تمام آفیسرز کو تبدیل کئے جائیں۔نواز کوٹ کے مکینوں نے دھمکی دی ہے کہ اگرمحکمہ جنگلات کی جانب سے قائم کردہ غیر قانونی چیک پوسٹ کو ختم نہ کیا گیا تو محکمہ جنگلات کے خلاف دھرنا دینگے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…