جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مہنگائی بڑھی تو طوفان برپا ہوا اور اب قیمتیں کم ہوئیں ہیں تو کوئی تذکرہ ہی نہیں کر رہا

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھی تو طوفان برپا ہوا لیکن قیمتیں کم ہوئیں تو کوئی تذکرہ نہیں، مہنگائی کنٹرول کرنے کے حوالے سے حکومت پنجاب نے جو اقدامات اٹھائے ہیں انہیں اجاگر کیا جائے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی کنٹرول کی جائے، چینی مقرر کردہ قیمت پرفروخت کی جائے،

مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے، ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت لاہور میں پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم کو مہنگائی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 7 ارب کی لاگت سے 313 سہولت رمضان بازار قائم کیے جائیں گے۔ صوبائی وزراء کی مختلف اضلاع کا دورہ کرنے کیلئے ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ اشیائے خوردونوش کی دستیابی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔رمضان بازاروں اور مارکیٹوں میں چینی مقرر کردہ ریٹ پر دستیاب ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں سے متعلق زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے۔ وزیراعظم نے پنجاب بینک کے صدر ظفر مسعود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب بینک نے باقی بینکوں سے آگے بڑھ کر کام کیا ہے، بڑا فیسی لیٹیٹ کیا۔ بینکنگ میں بھی لیڈر شپ چاہیے، ہر بینک کے ہیڈ میں وڑن نہیں ہوتا۔آؤٹ اسٹینڈنگ بینکرز سمجھتے ہیں معیشت بڑھنے سے سب کا فائدہ ہوگا، بینک کا بھی فائدہ ہوگا۔ آؤٹ اسٹینڈنگ بینکرز میں مجھے بینک آف پنجاب سب سے آگے نظر آرہا ہے۔



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…