جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کا خودکشی سے قبل آڈیو پیغام منظر عام پر آگیا ،افسوسناک انکشافات

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) پولیس نے خاتون کو بلیک میل کرنیوالے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا، خاتون نے ملزمان کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خود کشی کرلی تھی۔تفصیلات کے مطابق بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی خودکشی کے واقعے پر ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضی نے بتایا ہے کہ بلیک میل کرنیوالے چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان میں وقاص،

فرحان،ارتضی اور شاہد شامل ہیں۔ملک مرتضی کا کہنا تھا کہ وقاص نامی لڑکے نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیو بنائی اور فرحان نے خاتون کی قابل اعتراض ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل کی۔ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ وقاص اور فرحان معاملے کے مرکزی کردار ہیں، وقاص نے ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرنا شروع کیا تھا جبکہ گرفتار ملزم شاہد پولیس اہلکاراورشاہراہ نورجہاں تھانے میں تعینات ہے۔یاد رہے کراچی کے علاقے شادمان ٹاون میں خاتون کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی، خاتون نے خودکشی سے قبل اپنی دوست کو آڈیو بیان بھیجا تھا، جس میں خاتون نے بلیک میلنگ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ محلے کے لوگ اسے بلیک میل کر رہے ہیں،اس کے ساتھ جعلی نکاح کر کے ویڈیو بنائی گئی۔خاتون نے بتایا کہ کئی لڑکے ہیں جو مجھے بلیک میل کررہے ہیں، جعلی نکاح کرکے میری ویڈیوبنائی گئی اور پھروائرل کی گئی، آڈیو میسج میں مجھے ہراساں کررہے ہیں، جو قدم اٹھانے جا رہی ہوں وہ میری زندگی کا اختتام ہے، میرے لئے دعا کرنا مجھے معاف کردینا۔بعد ازاں خاتون کی خودکشی کے واقعے کا مقدمہ شارع نورجہاں تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ متوفیہ کے بھائی کی مدعیت میں چھ لڑکوں کیخلاف درج کیا گیا تھا۔‎



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…