ملتان(مانیٹرنگ+ آن لائن)معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ وفاقی وزراء کی کوشش ہو گی کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کریں اور درمیانی راستہ نکالیں، انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات ہیں کہ مزید صوبائی و قومی اسمبلی ارکان دس اپریل کو جہانگیر ترین کے ساتھ عدالت پہنچیں گے، انہوں
نے کہاکہ غلام سرور خان بھی جہانگیر ترین کے خلاف ہونے والی کارروائی کے مخالف ہیں، ان کی کوشش ہے کہ غلط فہمیو ں کو دور کیا جائے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین کے جہاز پر یوسف رضا گیلانی کے سفر کے حوالے سے جہانگیر ترین کے ذرائع نے معاملے کی وضاحت کردی ہے، اور کہا ہے کہ جہانگیر ترین اور مخدوم احمد محمود کے الگ الگ جہاز ہیں۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پوری ایمانداری اور خلوص سے وزیر اعظم کا ساتھ دیا، مخدوم احمد محمود کا جہاز یوسف رضا گیلانی نے استعمال کیا تو میرا کیا قصور ہے، حکومت کو میرے جہاز کے بارے میں غلط رپورٹ دی گئی اور اس سارے معاملے کے پیچھے اعظم خان، شہزاد اکبر ہیں، وزیر اعظم کو نقصان پہنچانے کا تصور ہی نہیں کرسکتا، میرا دامن صاف ہے۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل جہانگیر ترین کیساتھ جو ایم این ایز اور ایم پی ایز کی تعداد تھی پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، حکومت گرانے کیلئے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہا ا کہ آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے
ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ن لیگ کیخلاف کارروائی پر جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا ظلم ہو رہا ہے، جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے، انہوں نے کہا اپوزیشن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، انہوں نے کہا پی ڈی ایم ووٹ کی عزت کیلئے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی، انہوں نے
کہا پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں ایک ایجنڈا طے کیا جائے گا۔لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شریف فیملی کے کاروبار کو جرم بنا کر پیش کیا گیا، شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے ڈسکہ کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگامسلم لیگ ن الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔