کراچی (مانیٹرنگ + آن لائن) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے شہری کو سوال کرنے پر گالیاں دے دیں، شہری نے سوال کیا کہ تمہارے قائد نواز شریف نے کیا دیا ہے، ہمیں یہاں بجلی مل رہی ہے اور نہ ہی پانی اور وہ تمہارا قائد چور نواز شریف ملک سے باہر بیٹھا ہے، اس موقع پر مفتاح اسماعیل نے شہری کا جواب دینے کی بجائے گالیاں دے دیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اور کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں
امیدوار مِفتاح اسماعیل نے مخالفین سے تکرار اور تلخ کلامی کی وائرل ویڈیو کی وضاحت کردی۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہیکہ یہ ویڈیو ایک ماہ پرانی ہے، وہ ایک مارکیٹ میں گئے تھے جوکہ کسی اور سیاسی پارٹی کے ورکر چلارہے تھے، وہ نواز شریف کو چورکہہ رہے تھے۔ ن لیگی رہنما کے مطابق میں نے کہا کہ نواز شریف کو چور نہ کہیں، دوسری باربھی انہوں نواز شریف کو چور کہا تو میں نے کہا وہ خود چور ہیں۔مفتاح اسماعیل کا کہنا ہیکہ بہرحال مجھے گالی نہیں دینا چاہیے تھی، یہ میری غلطی تھی۔