پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آئی سی یو بیڈز نہ ملنے پرکرونا کے7 مریضوں کے انتقال کا انکشاف

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں آئی سی یو بیڈز نہ ملنے پر7 مریضوں کے انتقال کا انکشاف ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں کورونا سے متاثر 7 مریض آئی سی یو بیڈز نہ ملنے پر جان کی بازی ہار گئے۔ کورونا ریسپانس ٹیم کی سربراہ ڈاکٹر سلمیٰ کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہا گہا ہے

کہ آئی سی یو میں بیڈز نہ ہونے کے باعث 7 مریض جاں بحق ہوئے جبکہ ایک مریض شعبہ پلمونالوجی میں سہولتوں کی عدم دستیابی کے باعث انتقال کرگیا۔یکم اپریل کی شب ہونی والی اموات سے متعلق خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے۔خط میں تشویشناک حالت میں لائے گئے مریضوں سے متعلق بھی سوال اٹھایا گیا ہے۔خط میں پوچھا گیا ہے کہ جب آئی سی یو میں بیڈز نہ ہو اور تشویشناک حالت میں مریضوں کو لایا جائے تو ایسی صورتحال میں کیا کیا جائے؟ذرائع نے بتایا کہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں آکسیجن کی کمی سے7 مریضوں کی حالت بگڑگئی تھی۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی جو 48 گھنٹوں میں تحقیقاتی رپورٹ جمع کرائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آکسیجن کی کمی یا کوئی اور وجہ سے متعلق انتظامیہ کوعلم نہیں، میڈیکل ڈائریکٹر نے انچارج کورونا کمپلیکس سے بھی 48 گھنٹوں کے اندر تفصیلات

مانگی ہیں۔دوسری جانب خیبر پختونخوا میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے 91 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔چیف سیکریٹر ی خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے کہا کہ کہ صوبے میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں آمدورفت پر

بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کورونا سے متاثرہ افراد کا خاص خیال رکھا جائے اور خیبرپختونخوا میں ضلعی افسران ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں۔رپورٹ کے مطابق کورونا سے متاثرہ علاقوں میں عالمی وبا کے 151 مریض موجود ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 6 ہزار 912 افراد گھروں تک محدود ہیں۔خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ علاقوں میں 274 گھر آئسولیٹ کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…