اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے دیوسائی میدان کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دیو سائی میں اسکینگ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ موسم سرما میں
دیوسائی میدان کو اسکینگ کے ذریعے عبور کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے سیاحت اور اسکینگ کے شوقین افراد کے لیے خوش خبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت اور اس کی ریزورٹس کے مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ خیال رہے گلگت بلتستان کے اضلاع اسکردو اور استور کے درمیان واقع دیو سائی سطح سمندر سے اوسطاً 4144 میٹر (13،500 فٹ ) کی بلندی پر واقع ہے اوراس کا رقبہ تقریبا 3000 مربع کلومیٹر ہے۔ کوہ ہمالیہ میں قدرت کا حسین شاہکار دیو سائی دنیا کا بلند ترین اور اپنی نوعیت کا واحد پہاڑی میدان ہے، جو کسی بھی مقام پر چار ہزار میٹر سے کم بلند نہیں۔ اس علاقے کو عموماً برف کی پراسرار اور خاموش پریاں اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہیں۔
Exploring winter tourism and ski resorts feasibility, Deosai plains first ever winter ski traverse. pic.twitter.com/gGSOvHEECR
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2021