اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) منصوبے کی بس میں مسافر کی آگ بجھانے والے آلے سے چھیڑخانی پر افراتفری مچ گئی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مگابق رپورٹس کے مطابق بی آرٹی گلبہار اسٹیشن کے قریب بس میں ایک مسافر نے آگ بجھانے والے آلے سے چھیڑخانی کی جس پر آلہ چل پڑا اور بس میں
افراتفری مچ گئی۔ ترجمان کے مطابق آگ بجھانے والا آلہ چلنے پر افراتفری کے دوران مسافرشیشے توڑ کر باہر نکلے تاہم کسی بھی مسافر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ترجمان ٹرانس پشاور نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ بس میں موجود حفاظتی اور ضروری آلات کو بالکل مت چھیڑیں، ایسی صورت میں بس کے ساتھ خود کو بھی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔