جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’ن لیگ نے حکومت کی کیسے مدد کی‘‘ پیپلز پارٹی نے حیران کن دعویٰ کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہاہے کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیراعظم بننے کے لئے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال خود وزیراعظم بننے کے لئے پی ڈی ایم کو نقصان پہنچارہے ہیں، جے یو آئی کے

پی ٹی آئی کے ساتھ سندھ میں اتحاد پر کب شوکاز نوٹس جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں مک مکا کرکے ن لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی کے 11 سینیٹرز منتخب کروانے کے معاملے پر کب شوکاز نوٹس جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگ نے اچانک لانگ مارچ سے استعفوں کو جوڑ کر پی ٹی آئی حکومت کو بچانے کی ناکام کوشش کی، اس پر شو کاز جاری ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو پنجاب حکومت گراتے ہوئے لانگ مارچ کے لئے نکلتے تو عمران نیازی اسلام آباد سے بھاگ جاتے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے لانگ مارچ کو ناکام بنا کر اسٹبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی مدد کی ہے، اس پر کب ایکشن ہوگا؟۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن وزیراعلی پنجاب کو اس لئے نہیں ہٹانا چاہتی تاکہ اگلے انتخابات میں عثمان بزدار کی نااہلی کو جواز بناسکے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کو اگر عوام کی فکر ہوتی تو آج پنجاب حکومت گرادیتی مگر انہیں صرف اپنے اقتدار کی فکر ہے، پی ڈی ایم کی تمام سیاسی کامیابیاں بلاول بھٹو کے وڑن کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں تاہم ایک بلاول بھٹو اکیلے بھی عمران نیازی کے لئے کافی ہے‎



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…