صبح اٹھ کر یہ نہیں سوچتا آفس جا رہاہوں بلکہ جہاد کررہاہوں

4  اپریل‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )وزیراعظم عمران خان کاکہناہے کہ پہلی دفعہ گورنمنٹ قانون توڑنے والوں کے پیچھے ہے،صبح اٹھ کر یہ نہیں سوچتا آفس جا رہاہوں میں جہاد کررہاہوں، ساری قوم میرے ساتھ اس جہاد میں کھڑی ہو،اتوار کو ٹیلی فون پر عوام سے براہ راست بات چیت کے دوران ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کہا کہ کوئی یہ بات نہیں کرتا

کہ حکومت نے کیا اچھائیاں کیں، ہم نے ملک کوکس طرح استحکام دیا،ہمیں پاکستان ملا تو 20 ارب ڈالر کا خسارہ تھا، آئی ایم ایف سب سے کم سود پر قرضہ دیتا ہے، آئی ایم ایف سے قرضہ ملنے پر دیگر ادارے بھی قرضہ دیتے ہیں، میری باہر کوئی جائیداد نہیں، میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، پاکستان کے مفاد کیخلاف کوئی کام نہیں کروں گا۔ایک اورسوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے صحت کے شعبے میں انقلاب لارہے ہیں، پنجاب، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں ہیلتھ کارڈ سے لوگ علاج کراسکیں گے، پختونخوامیں تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیا گیا ہے، پنجاب میں بھی تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ دیئے جارہے ہیں، ہیلتھ کارڈکی سہولت ترقی یافتہ ملکوں میں بھی نہیں۔ اس کے علاوہ ہم اوقاف ، متروکہ وقف املاک اور سرکاری زمینوں پراسپتال بنوائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت سب سے بڑاعذاب قبضہ مافیا ہے، یہ بہت طاقتور لوگ ہیں، اس مافیا کو سیاسی لوگوں کی سرپرستی

حاصل ہے، لاہور کے بڑے قبضہ مافیا گروپ کو سیاسی لوگوں کی سرپرستی حاصل تھی، ساڑھے 400 ارب روپے کی سرکاری زمین قبضہ مافیا سے واگزار کرائی ہے، کئی ہاوَسنگ سوسائٹیز والے پیسے لے کر باہر بھاگ جاتے ہیں، سروے کروا رہے ہیں کہ کونسی ہاوَسنگ سوسائٹیز

قانونی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں وہی لوگ گھر بنا سکتے ہیں جن کے پاس پیسہ ہے، پاکستان میں صفر اعشاریہ 2 فیصد ہاوَسنگ فنانسنگ ہے، پہلی دفعہ حکومت نے تعمیراتی شعبے پر بھرپور توجہ دی ہے، ایف بی آر سے کنسٹرکشن شعبے کے لئے ٹیکس بھی کم کروائے ہیں۔ بینکوں کے صدورسے بات کی ہے کہ ہاوَسنگ فنانسنگ کوآسان بنائیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…