پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

میرا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، مجھے سب معلوم ہے کہ ۔۔۔ جہانگیرترین عدالت میں پیشی کے موقع پر پھٹ پڑے

datetime 3  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ایڈیشنل سیشن جج نے چینی سکینڈل کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانتیں منظور کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ جہانگیر ترین اور علی ترین اپنے وکلاء کے ہمراہ سیشن عدالت میںپیش ہوئے اورعبوری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کیں۔ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے ابتدائی سماعت کے

بعدجہانگیر ترین اور علی ترین کو 10 اپریل تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ایف آئی اے سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ۔جہانگیر ترین اور علی ترین دوسرے کیس میں ضمانت کے لیے بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔بینکنگ کورٹ نے جہانگیر ترین اور علی ترین کی 5،5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔عدالت نے ایف آئی اے کو دونوں کو 7 اپریل تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر اور میرے بیٹے پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ،مالیاتی امور میں صاف اور شفاف ہوں۔لگتا ہے کہ منصوبے کے تحت چیزیں لیک کی جاتی ہیں،دو دن بعد کچھ ہونا ہوتا ہے اسے لیک کر کے میڈیا کو دے دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اثاثوں کی مکمل منی ٹریل موجود ہے ،یہ میری عادت نہیں کہ کسی چیز سے لاتعلقی کا اظہار کروں۔

مجھ پر مقدمہ ہے اور ہم عدالت میں پیش ہو گئے ہیں،ہم عدالت میں اپنا مؤقف پیش کریں گے اور سرخروہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے فیصلوں سے متعلق تحقیقات ایس ای سی پی اور ایف بی آر کا کام ہے ،تینوں مقدمات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ مقدمات میں چینی کی قیمت بڑھنے کا کوئی تعلق نہیں، 6 سے 10 سال پہلے کی کمپنی کے فیصلوں کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔ان فیصلوں کو چیلنج کرنا ایف آئی ئی اے کا کام نہیں ہے، جان بوجھ کر ایف آئی اے کو کیس دیا گیا ہے،منی لانڈرنگ کا ایک لفظ ڈال کر اس کو کریمنل کیس بنا دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…