بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خان صاحب سخت غصے میں، ان لوگوں نے مجھے دھوکہ دیا ہے، 16 ارب کے کام میں 76 ارب لگا دیے

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ+ آن لائن) وزیراعظم عمران خان آج کل غصے میں ہیں، معروف صحافی عامر الیاس رانا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آج کل غصے میں ہیں اور اپنے غیر رسمی ملاقاتیوں سے کہتے ہیں کہ ان لوگوں نے مجھے دھوکہ دیا ہے اور سولہ ارب کے بی آرٹی منصوبے پر 76 ارب

لگا دیے۔معروف صحافی نے یہ بھی کہا کہ اپنی میڈیا ٹیم سے بھی وزیراعظم مطمئن نہیں ہیں۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ انتخابات کو ہر قسم کے شکوک و شبہات سے پاک کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے اور عام انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کیلئے الیکٹرانیک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سمیت تمام اپشنز پر غور کیا جائے گا۔بدھ کے روز الیکٹرانیک ووٹنگ مشینوں کے استعمال سے متعلق منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیرِ برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد احمد نے وزیرِ اعظم کو کامسیٹس اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس کی جانب سے تیار کردہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین، ووٹنگ کے طریقہ کار اور مشین کے مختلف فیچرز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ مذکورہ مشین کی مدد سے جہاں ووٹنگ کا سارا عمل مکمل طور پر شفاف اور غیر جانبدار ہو جائے گا وہاں انتخابی عمل کے نتائج مکمل طور پر محفوظ اور فوری طور پر میسر آسکیں گے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تیاری میں ان تمام ایشوز کا حل یقینی بنایا گیا ہے جو ماضی میں انتخابی عمل کے حوالے سے اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابی عمل کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،کامسیٹس اور این آئی ای

کی مشترکہ کاوش سے تیار کی جانے والی مشین کو محدود پیمانے پر ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کے نہایت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں وزیرِ اعظم نے نمونہ مشین کی ورکنگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس حوالے سے وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور کامسیٹس کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ

بدقسمتی سے ماضی میں ملک میں ہونے والے تقریباً ہر الیکشن پر مختلف سوالات اٹھائے گئے جس سے نہ صرف انتخابی و جمہوری عمل متاثر ہوا بلکہ اس سے عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے انہوں نے کہا کہ ملکی جمہوری اور انتخابی عمل اب مزید کسی ایسے نظام کا متحمل نہیں ہو سکتا جس پر سوال اٹھائے جاتے ہوں اور جس نظام پر

عوام کا اعتماد متزلزل ہو چکا ہووزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی کے تجربے کی روشنی میں انتخابی عمل کو ہر ممکن طریقے سے شفاف، محفوظ اور غیر جانبدار بنانے کے حوالے سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین متعارف کرانا ملکی اور ملک میں جمہوریت کے مفاد میں ہے موجودہ حکومت اس حوالے سے پرعزم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مجوزہ الیکٹرانک مشین کو جدید سیکیورٹی فیچر سے مزین کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں اور حوالے سے ترقی یافتہ ملکوں کے تجربے کو بھی سامنے رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…