جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

رمضان میں گرمی کی 2 شدید ترین لہروں کا امکان‎ موسمیاتی ماہرین نےخبردار کر دیا‎‎

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)رمضان المبارک کے دوران کراچی میں 2 ہیٹ ویو کی پیش گوئی کردی گئی، نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے موسمی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے جواد میمن نے کہا کہ اس وقت ہائی پریشر سسٹم بحیرہ عرب میں موجود ہے اور یہ سسٹم عمان کی جانب سے بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے یہ سسٹم

آگے بڑھے گا، اس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا۔ عموماً کراچی میں مارچ کا موسم اتنا شدید نہیں ہوتا ہے، تاہم اس سال گرمیوں کی شروعات سخت اور جلدی ہوئی ہیں۔ کراچی میں آج کل راتیں بھی گرم ہوگئی ہیں۔ شمالی ہوائیں آنے سے ممکن ہے کہ خشک موسم آئے تاہم فی الحال کراچی میں گرمی برقرار رہے گی۔درجہ حرارت سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ فیئل لائک اور اصل درجہ حرارت میں زیادہ فرق نہیں ہوگا۔ کراچی میں ہیٹ ویو کا آغاز ہوگیا ہے، تاہم 1، ،3،2 ،اپریل کو اس میں شدت آئے گی۔ جس میں درجہ حرارت کراچی کے کچھ علاقوں میں 42 تک بھی جائے گا۔ کراچی میں ویک اینڈ اس ہفتے ٹھنڈا نہیں گرم رہے گا۔رمضان المبارک سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ اپریل میں ایک سے 2 ہیٹ ویو رمضان میں آئے گی، کیونکہ اپریل اور مئی کراچی میں گرم مہینے ہوتے ہیں۔ فی الحال کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ اس سال امید ہے کہ کراچی میں مون سون سسٹم بہتر جائے گا۔آنے والے دنوں میں طوفان، بارشوں اور سیلابوں میں

مزید شدت آئے گی اور یہ سب کچھ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔ دوسری جانب کراچی آلودگی کے اعتبار سے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج چھٹے نمبر پر آگیا ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق کراچی کی فضاوں میں

آج آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔آلودگی سے متاثرہ کھٹمنڈو پہلے جبکہ تھائی لینڈ کا شہر شیانگ مائی دوسرے نمبر پر ہے۔درجہ بندی کے مطابق 151سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہوتی ہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…