منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سب کچھ آپ کی ناک کے نیچے ہورہاہے،چیئرمین صاحب عدالت سے نہ کھیلیں یہاں سے ہی جیل بجھوا دیں گے ، سپریم کورٹ شدید برہم

datetime 31  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ میں متروکہ وقف املاک لیزپردینے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،دوران سماعت متروکہ بورڈکی ہزاروں ایکڑ اراضی کاریکارڈغائب ہونےکاانکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین متروکہ بورڈ نے کہاکہ ماضی میں

غیرقانونی کام ہونے پردفاترکوآگ لگادی جاتی تھی،39 ہزاراملاک میںسے تمام کاریکارڈ دستیاب نہیں،پورامحکمہ ہی سیاسی بھرتیوں سے بھراپڑاہے۔ چیف جسٹس گلزاراحمد نے کہاکہ سیاسی طورپربھرتی افرادکونکالتے کیوں نہیں؟چیئرمین متروکہ بورڈ نے کہاکہ بھرتیوں پرپابندی ہے،سب کونکال دیں تومحکمہ کیسے چلے گا؟۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ چیئرمین صاحب عدالت کےساتھ کھیل نہ کھیلیں،سب کچھ آپ کی ناک کے نیچے ہورہاہے،عدالتی حکم کے باوجوداراضی لیز پردی جارہی ہے،آپ کویہاں سے ہی جیل بھجوادیں گے۔ سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی فروخت غیرقانونی قراردےدی اورتمام اراضی کافرانزک آڈٹ کرانےکاحکم دیدیا، عدالت نے کہاکہ آڈیٹرجنرل 3 ماہ میں فرانزک آڈٹ کرکے رپورٹ پیش کریں،چیئرمین بورڈاملاک کی ادارے کوواپسی یقینی بنائیں،عدالت نے خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث افسران کیخلاف کارروائی کاحکم جاری کر دیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…