اسلام آباد(آن لائن) ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کو نمائندہ تنظیموں،سول سوسائٹی اور تاجروں نے کورونا وبا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش کو تعلیم دشمن پالیسی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ گیارہ اپریل کو حکومتی اعلان کے مطابق ملک بھر میں تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت دی جائے
بصورت دیگر 8اپریل کو ملک گیرتعلیم بچاو لانگ مارچ کیا جائے گا،حکومت غیر آئینی اقدامات بند اور تعلیمی اداروں کے خلاف تادیبی کارروائیوں سے گریز کرے،سمارٹ لاک ڈاون کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے طلبا،اساتذہ واسٹاف کو ویکسین ترجیح بنیادوں پرلگانے کا انتظام کرے۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا،آل پاکستان پرائیویٹ سکولزو کالجز ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین، آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ، آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل محمد نعیم میر، صدر انجمن تاجران پنجاب ملک شاہد غفور پراچہ، پرائیویٹ سکول فیڈریشن کے پی کے کے صدر گل نبی خان، آل پاکستان پرائیویٹ سکولزو کالجز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر راجہ الیاس کیانی،ملک دین محمد اعوان،عرفان مظفرکیانی،ملک سفیر عالم،آزاد کشمیر کے صدر اشتیاق بخاری، سردار گل زبیرخان، اخلاق اعوان ایڈووکیٹ، حافظ محمد بشارت، زاہد بشیر ڈار، عبدالوحید خان، حافظ عبدالحمید، منور شاہ، انیس اقبال، عمران درانی،عمران مصطفی و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔ پریس کانفرنس آل پاکستان پرائیویٹ سکولزو کالجز ایسوسی ایشن کی میزبانی میں انٹرنیشنل اسلامک اسکول آف ایکسیلنس جی الیون ون اسلام آباد میں ہوئی جس میں ایسوسی ایشن
کے مرکزی عہدیداروں کے علاکوہ ملک بھر سے مختلف ایسوسی ایشنز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ حکومتی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں تعلیمی حالت انتہائی خراب ہوچکی ہے، نجی تعلیمی اداروں کی مسلسل بندش سے اکثر سکول مکمل بند،ہزاروں اساتذہ بے روزگار جبکہ
دیگر معاون عملہ کا بھی روزگار ختم ہوچکاہے، ہزاروں بچے چائیلڈ لیبر کا شکار ہورہے ہیں ان سب مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹھوس لائحہ عمل کی ضرورت ہے جس کے لیے حکومت کے ساتھ بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومت سکولوں کی بندش کے سوا کسی بات کی طرف نہیں آرہی ہے جس سے مسائل بڑھ رہے
ہیں، انہوں نے کہاکہ ملک میں سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد تعلیمی اداروں میں ہورہاہے کیونکہ تعلیمی اداروں کے پاس وسائل بھی ہیں اور پڑھی لکھی ہیومن ریسورس بھی ہے جو ایس او پیز پر بہتر عمل درآمد کراتی ہے یہی وجہ ہے اللہ کے فضل سے ابھی تک کسی نجی تعلیمی ادارے میں کورونا کا کوئی قابل ذکر کیس نہیں
ہواہے۔ ملک ابرار حسین نے کہا کہ 8اپریل تک حکومتی اعلان کا انتظار کریں گے اگر اس سے پہلے حکومت نے گیارہ اپریل کو تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان نہ کیا یا مزید ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا تو 8اپریل کو ہر صورت لانگ مارچ کریں گے جس کا رخ وزارت تعلیم کی جانب ہوگا، انہوں نے اعلان کیاکہ وزیر تعلیم شفقت
محمود کے نام والی پلیٹ کی جگہ تختہ سیاہ لگا کر بچوں کی کلاس وزارت کے اندر کرائی جائے گی اس دوران اگر کوئی مسئلہ پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔انہوں نے بتایاکہ 26مارچ کو نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں ہم نے اعلان کیا تھاکہ 31مارچ کو لانگ
مارچ کریں گے تاہم گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات ہوئے ہیں جس پر منگل کوملک بھر کی تنظیمات سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیاہے کہ 31مارچ کو لانگ مارچ نہیں ہوگا تاہم اگر حکومت نے 8اپریل سے پہلے تعلیمی ادارے کھولنے کا باقاعدہ اعلان نہ کیا تو ہم 8اپریل کو لانگ مارچ کرنے پر مجبور ہونگے۔اس موقع پر بات
کرتے ہوئے کاشف مرزا نے اس موقع پر کہا کہ سکولزمزیدگیارہ اپریل تک بند نہیں ہوں گے اورتعلیمی ادارے کھلے رکھیں گے،سکولوں کے خلاف تادیبی کاروائیاں بند کی جائیں۔حکومت غیرآئینی اقدامات بند کرے،تعلیمی بندش آئین کیآرٹیکل 18,8،5,4,3, 25(1)، 25(A) 37 اور38 سے متصادم، امتیازی وغیر قانونی ہے۔انہوں نے کہاکہ طلبا،اساتذہ واسٹاف کو ویکسین ترجیح بنیادوں پرکی جائے۔ حکومتی وسیاسی اجتماعات کرونا پھیلاو کی اصل
وجہ، فوری بند کیے جائیں۔وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات رکوائیں اورتعلیمی سلسلہ بحال رکھا جائے۔مائیکرولاک ڈاون کاآپشن استعمال کیا جائے۔تعلیمی لاک ڈاؤن باعث5کروڑطلباکے تعلیمی نقصان کاازالہ ناممکن ہے۔2.5کروڑ پاکستانی بچے پہلے ہی اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔بندش سے 10000سکولز مکمل بنداور7لاکھ ٹیچرزبیروزگار ہوچکے ہیں۔ طلبا کا مزید تیسرا سال ضائع نہیں ہونے دیں گے۔