منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع کے متعلق فیصلہ ہو گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا گیا۔سماجی رابطو ں کی ویب سابٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ وہ تبلیغی جماعت کے انتہائی مشکور ہیں کہ انہوں نے میری درخواست پر اسلام آ باد میں ہونے والا سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کردیا۔وزیر داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع یکم سے 4 اپریل تک ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر انہوں نے تبلیغی جماعت کے منتظمین سے اجتماع ملتوی کرنے کی

درخواست کی تھی جسے منظور کرلیا گیا۔ خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کورونا مریضوں کے لیے مختص ہسپتالوں میں وینٹی لیٹرز بھرگئے ہیں اور مزید گنجائش نہیں جب کہ کورونا مریضوں کے علاج کے لیے مزید 15 سرکاری اور نجی اسپتال مختص کردیے گئے ہیں۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہے جب کہ تمام تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند کرنے سمیت کورونا کے حوالے سے پابندیوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…